سیالکوٹ بچے کو زیادتی کے بعد قتل

سیالکوٹ:کم سن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا دوست گرفتار

سیالکوٹ میں ملزم نے 12 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر کے برہنہ حالت میں کھیتوں میں پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ گزشتہ روز تھانہ سبز پیر کے علاقے میں پیش آیا جہاں 12 سالہ طلحہٰ اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران طلحہٰ کی نعش برہنہ حالت میں کھیتوں سے برآمد کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں تہرے قتل کا معاملہ، قاتل مقتول کا بھائی نکلا

مزید پڑھیں:  جمرود، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پتنگ نامی افغانی جاں بحق

پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ملزم عبداللّٰہ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں دوست تھے ۔ ملزم نےدوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہےاور تمام حقائق سامنے رکھ دیے، جس کے بعد ملزم کے خلاف زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔