ٹک ٹاک 10 منٹ ویڈیوز

اب ٹک ٹاک پر ‘ 10 منٹ دورانیے کی ویڈیوز بھی بنا سکتے ہیں

نوجوانوں کی پسندیدہ ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو 10 منٹ تک لمبی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ٹک ٹاک ایپ نے ویڈیوز کو ایک منٹ کی حد کے ساتھ لانچ کیا تھا، لیکن گزشتہ برس ویڈیو بنانے کا دورانیہ تین منٹ تک بڑھا دیا گیا تھا۔اے ایف پی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ ‘آج ہم 10 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت کا آغاز کرنے پر خوش ہیں۔اور ہمیں امید ہے کہ اس سے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہمارے صارفین کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔اِنسائڈر انٹیلیجنس تجزیہ کار جیسمین اینبرگ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘یوٹیوب ابھی بھی وقت گزارنے کے لحاظ سے ٹک ٹاک سے آگے ہے، ل

یکن یہ ٹک ٹاک کے اثر سے محفوظ نہیں ہے۔دونوں پلیٹ فارمز پر گزارے جانے والے وقت کا فرق تو کم ہے مگر ٹک ٹاک کو طویل ویڈیوز سے صارفین کو زیادہ دیر مشغول رکھنے اور ان کی توجہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘طویل ویڈیوز سے ٹک ٹاک پر مواد بنانے والے زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں۔یوٹیوب نے حال ہی میں اس سال کے لیے کچھ اہداف مقرر کیے ہیں جن میں تخلیق کاروں کی زندگیوں کو آسان بنانا اور ایک مقبول فارمیٹ کو متعارف کرانا شامل ہے جو ٹک ٹاک کا مقابلہ کر سکے۔یوٹیوب چیف پراڈکٹ آفیسر موہان نے کہا کہ ‘یوٹیوب تخلیق کاروں کو پیسہ کمانے اور بہترین مواد تیار کرنے میں مدد کرنے والے ٹولز کے ساتھ ساتھ طویل، مختصر اور لائیو ویڈیوز فارمیٹس میں بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

یوٹیوب کے لیے مواد تیار کرنے والے افراد اس پلیٹ فارم کا دل اور روح ہیں۔ اس لیے انہیں ہر ممکن مواقع فراہم کرنے کے لیے ہم مختلف فارمیٹس میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بنائی جانے والی مختصر ویڈیوز ٹک ٹاک پر ناقابل یقین حد تک مقبول ہیں۔موہن کے مطابق یوٹیوب کے فیچر ‘شارٹس’ نے اب تک پانچ ٹریلین سے زیادہ ویوز حاصل کیے ہیں۔فیس بک اور انسٹاگرام کی مدر کمپنی میٹا نے ‘ریلز’ کے نام سے ایک فیچر پیش کیا ہے جس کے بارے میں مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ایسی چیزیں ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔