پاکستان بھارت کے درمیان آبی تنازعات

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر مذاکرات شروع

پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے امور پر مذاکرات شروع ہوگئے، مذاکرات انڈس واٹر کمشنر ز کی سطح پر ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث مذاکرات تین سال بعد ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت انڈس واٹرکمشنر کے مذاکرات تین مارچ تک جاری رہیں گے۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کر رہے ہیں جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کررہے ہیں۔ مذاکرات میں بھارت کی طرف دریائے چناب پرزیرتعمیرمتنازعہ آبی منصوبے زیربحث آئیں گے، بھارتی وفد دریا چناب پر پکل دل اور لوئرکلنائئی اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ دے گا۔ بھارت کے ساتھ پانی کے بروقت ڈیٹا کی فراہمی پر بھی بات ہوگی، پاکستان نے دریا چناب پر متنازعہ منصوبوں پر عالمی بینک کو بھی ثالثی کیلئے کہا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان سندھ طاس معاہدہ کے تحت مذاکرات میں عالمی بینک نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔عالمی بینک نے دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، عالمی بینک مذاکرات کی پیش رفت سے بھی آگاہ رہے گا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کے مدعی بننے پر سوال اٹھا دیا
مزید پڑھیں:  اہم عہدوں پر تعیناتیوں کیلئے عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کا پانی کے مسئلے پر بات چیت کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے آبی ماہرین کا 10 رکنی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچا تھا، پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد آج یہ پہلا اجلاس ہوگا۔