روس یوکرین تنازع فلم کی ریلیز

روس یوکرین تنازع: ہالی ووڈ نے روس میں فلم کی ریلیز روک دی

روس کا یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد ہالی ووڈ اسٹوڈیوز ڈزنی، وارنر بروس، سونی نے روس میں فلم ریلیز روکنے کا اعلان کردیا ہے۔

ڈزنی کے مطابق مستقبل کے کاروباری فیصلے بدلتی ہوئی صورتحال کی بنیاد پر کریں گے، وارنر بروس کا کہنا ہے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں یوکرین کے معاملے کے پرامن حل کے منتظر ہیں، وارنر بروس نے “دی بیٹ مین” فلم کی ریلیز بھی روس میں روک دی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

رپورٹ کے مطابق روس ہالی ووڈ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے، ہالی ووڈ فلموں نے 2021 میں روس میں 601 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

واضح رہے کہ یوکرینی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کی فوج نے دارالحکومت کیف پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ چھ دنوں سے جنگ جاری ہے۔ اس جنگ کے دوران روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی دیگر شہروں کا مکمل محاصرہ کررکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

روس کی جانب سے کی جانے والی جارحیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک نے روسی صدر، متعدد اہم شخصیات اور روس کے مالیاتی اداروں پر مالی پابندیاں عائد کی ہیں۔