وزیر اعظم پرویز خٹک سے ناراض

خطاب سے پہلے خوشخبری سنانے پر وزیر اعظم پرویز خٹک سے ناراض

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تاہم وزیر دفاع پرویز خٹک یہ خوشخبری قوم کو پہلے ہی سنا چکے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں پٹرول 10 روپے سستا کرنے کا اعلان کریں گے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کی کمی کا اعلان ہو جائے گا۔تیسرا اہم اعلان یہ ہو گا کہ بیروزگار بی اے پاس افراد کو ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے پرویز خٹک سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوشخبری کیوں سنائی؟۔وزیراعظم نے کہا کہ جب سب کو منع کیا تھا تو سب کو یہ بیان دینے کی کیا ضرورت تھی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم نے پرویز خٹک کو اس حوالے سے اپنا پیغام بھجوا دیا ہے۔واضح رہے کہ پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے اہم خطاب کیا گیا۔ قومی میڈیا پر نشر ہونے والے خطاب میں وزیر اعظم نے قوم کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قوم سے کہنا چاہتا ہوں مجھے پتا ہے یہ مشکل حالات ہیں، کبھی پلوامہ، کبھی کورونا اور اب یوکرین کا مسئلہ آگیا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ رک گیا، سیلابی صورتحال برقرار

حکومت ہرماہ 70 ارب کی سبسڈی دیتی ہے، اگر ہم سبسڈی نہ دیں تو پٹرول کی قیمت 220 روپے تک ہو جائے گی۔ پاکستان میں آج بھی پٹرول، ڈیزل دنیا کے 25 ممالک کی نسبت کم قیمت ہے،بھارت میں 260 روپے لیٹر پٹرول ہے۔ اپوزیشن والے کہتے ہیں پٹرول مہنگا ہوگیا اگر ان کے پاس کوئی حل ہے تو بتا دیں۔ وزیر اعظم نیاعلان کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اگلے بجٹ تک پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار کی بجائے اب 14 ہزار روپے ملیں گے۔ بے روزگار گریجوئٹس کو اسکالرشپس ملیں گی، دوران انٹرنشپ 30 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے، 26 لاکھ اسکالرشپس پر 38 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں، تمام اسکالرشپس میرٹ پر دے رہے ہیں۔ آئی ٹی سیکٹر پر، فارن ایکسچینج پر 100 فیصد ٹیکس معاف کر دیا گیا۔وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ نوجوانوں اورکسانوں کو بلا سود قرضے ملیں گے۔ کل لاہور میں انڈسٹریل پیکج کا اعلان کروں گا، جو بھی انڈسٹری لگائے گا اس سے آمدن سے متعلق نہیں پوچھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گھر بنانے کیلئے سستے قرضے دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ، خطوط کے معاملے پر ججز سے تجاویز طلب

پہلے بینک چھوٹے طبقے کو قرضے نہیں دیتے تھے، قرض لینے کے لیے بینکوں میں آسانی پیدا کردی ہے، گھروں کے لیے 50 ارب روپے کے قرضے دے چکے ہیں، چھوٹے طبقے کو گھر بنانے کیلئے 2 سال میں 407 ارب روپے کے قرضے ملیں گے۔