کامیاب پاکستان پروگرام بلاسود قرضوں

کامیاب پاکستان پروگرام: بلاسود قرضوں کے اجرا کا آغاز آج ہوگا

کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت وزیراعظم عمران خان آج بلاسود قرضوں کے اجرا کا آغاز کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے اجرا کا آغاز کرینگے جو وزیراعظم کے تخفیف غربت منصوبے کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت میں آتے ہی پیکج دینا چاہیئے تھا: وزیر اعظم کا انڈسٹریل پیکیج کا اعلان

مزید پڑھیں:  حکومت کو سارے مقدمات واپس لینے ہونگے، شیخ رشید احمد

تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد کی جائیگی جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب بھی کرینگے۔

اس پروگرام میں نوجوانوں،خواتین،کسانوں کوبلاسود قرضے دینے کے علاوہ کم لاگت گھروں کی تعمیر اور کاروبار کیلئے بھی قرضے دیئے جائیں گے۔ دو سالوں کے دوران اس پروگرام کے تحت 407 ارب روپے کے قرضےفراہم کئے جائیں گے اور اس مدت میں حکومت 56 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ کامیاب پاکستان پروگرام کا بنیادی مقصد ریلیف اورمعاشی نمو کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈز کیس:مزید6گواہوں کے بیان قلمبند