پاکستان بھارت مذاکرات

پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے مابین مذاکرات کا پہلا دور ختم

پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈس واٹر کمشنرز کے تین روزہ مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔

مذاکرات کے دوران بھارت نے رواں سال پاکستان کو متنازع آبی منصوبوں کا دورہ کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر مذاکرات شروع

رپورٹس کے مطابق اب دریائے چناب پر زیر تعمیر 48 میگاواٹ کے لوئر کلنائی اور ایک ہزار میگاواٹ کے پکل دل متنازع بھارتی پن بجلی منصوبوں پرآج بات چیت ہوگی۔ پاکستان نے ان دونوں منصوبوں کے ڈیزائن پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔

خیال رہے پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کے مذاکرات 3 مارچ تک جاری رہیں گے،

مزید دیکھیں :   فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے پر آرمی ایکٹ حرکت میں آئے گا، مولانا فضل الرحمان