پاکستان کورونا وائرس 22 افراد انتقال

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد دم توڑ گئے

پاکستان میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 22 مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 218 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 34 ہزار 296 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 765 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.23 فیصد پر آگئی۔ کورونا کے 981 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 09 ہزار 360 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملکی ترقی کیلئے سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہوگا،وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کورونا وائرس میں مبتلا

مزید پڑھیں:  پشاور میں اتوار کو تاریخ کی بڑی ریلی ہوگی، شیرافضل

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 67 ہزار761 ، پنجاب میں 5 لاکھ 01 ہزار 370 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 119 اور بلوچستان میں 35 ہزار 326 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 336 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار480 اور آزاد کشمیر میں 42 ہزار 968 کیسز سامنے آچکے ہیں۔