خام تیل بلند ترین سطح

خام تیل کی قیمت 11سال کی بلند ترین سطح پر

خام تیل کی قیمت گیارہ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

مزید پڑھیں:  سفارتی تعلقات بحال، 9 سال بعد ایران سے معتمرین عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

برینٹ آل کی قیمت 111 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر چکا ہے۔ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 5 فیصد اضافے کے بعد 109 ڈالر فی بیرل سے زائد ہو چکا ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے امریکہ نے اپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ