5700 روسی فوجی ہلاک

اب تک جنگ میں 5700 روسی فوجی ہلاک ہوئے، یوکرین

یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی کے ساتھ جنگ میں اب تک 5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کیف میں ٹی وی ٹاورپر روسی حملے میں5 افراد ہلاک ہوگئے۔یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روسی افواج کی یوکرین کے دوسرے بڑے شہرخارکیف میں کروز میزائل حملے میں 10 شہری ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین پرحملے کے بعد سے اب تک 5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دارالحکومت کیف میں روسی فوج کے ٹی وی ٹاور پرحملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے میں اب تک 14 بچوں سمیت 140 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔روس کی وزارت دفاع نے کیف کے شہریوں سے شہر چھوڑنے کا کہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا