شاہ رخ خان فلم 'پٹھان

شاہ رخ خان کا اپنی اگلی فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی اگلی فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے جس میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے بدھ کے روز اپنے انسٹاگرام اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی آنے والی فلم ‘پٹھان’ کا ٹیزر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین تنازع: ہالی ووڈ نے روس میں فلم کی ریلیز روک دی

بھارتی اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "میں جانتا ہوں کہ دیر ہو چکی ہے… لیکن تاریخ یاد رکھیں… پٹھان کا وقت اب شروع ہوتا ہے… 25 جنوری 2023 کو سنیما گھروں میں ملتے ہیں۔ ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہو رہی ہے۔”

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

فلم پٹھان کی مرکزی اسٹار کاسٹ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے بھی ریلیز کی تاریخ کے ساتھ ایک ہی ٹیزر شیئر کیا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی 2018 میں ریلیز ہونے والی’زیرو’ کے بعد یہ پہلی فلم ہے۔ انہوں نے ‘زیرو’ کے بعد کچھ عرصہ تک اداکاری کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔