ٹی ٹونٹی پلیئرز کی رینکنگ

آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز ٹی ٹونٹی پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا سیریز: حارث روؤف کی جگہ نسیم شاہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

کپتان بابر اعظم کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ بابر اور رضوان کے علاوہ پہلے دس کھلاڑیوں میں پاکستان کا اور کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بولروں کی فہرست میں جنوبی افریقا کے گیند باز تبریز شمسی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان دسویں جبکہ شاہین شاہ آفریدی بارہویں نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

ٹی ٹوئنٹی کی آل راؤنڈرز رینکنگ فہرست کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے محمد نبی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔