الجزائر پاکستانی سفارتخانہ اکاؤنٹس ہیک

الجزائر : پاکستانی سفارتخانہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلئے گئے ہیں۔

افریقا کے ملک الجزائر میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔

دفتر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے پوسٹ کیے جانے والے تمام پیغامات الجزائر میں پاکستانی سفارت خانے کے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال
مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش

دنیا بھر میں سفارت خانوں کے سوشل میڈیا کاؤنٹس ہیک کئے جاتے رہے ہیں۔

دسمبر 2021 یورپی ملک سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے اس پر وزیر اعظم سے مہنگائی اور سفارتی عملے کو در پیش مسائل سے متعلق شکوے کئے گئے تھے۔

واضح رہے گزشتہ برس ہی ارجنٹائن میں پاکستانی سفارت خانے کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کیا گیا تھا۔