شاہ محمود قریشی ممبران قومی اسمبلی

ہمارے ممبران قومی اسمبلی بکاؤ مال نہیں، ان پر اعتماد ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ہوا نکل چکی ہے۔شاہ محمود قریشی نے میرپور خاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ہوا نکل چکی ہے، ق لیگ نے اپنا عہد عمران خان کے ساتھ نبھانے کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات پہلی نہیں تھی بلکہ ہر ہفتے ملاقات ہوتی ہے جب کہ ہم تو روزانہ ہی ملتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر کوئی گروپ نہیں ہے بلکہ ایک گروپ ہے جس کا نام عمران خان ہے، ہمیں اعتماد ہے ہمارے ایم این ایز اپنے موقف پر ڈ ٹے رہیں گے، زر اور زرداری کی سیاست ان کو خرینا چاہتے ہیں لیکن یہ بکاؤ مال نہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہوا کہ کل کنڈیاری میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے میرے قافلے کو روکنے کی کوشش کی اور وہاں تصدم کی فضا پیدا کی، میچور سیاسی جماعتیں ایسا نہیں کرتی ہیں، بے نظیر کی عادت ایسی نہیں تھی، ہوسکتا ہے کہ نئی پیپلز پارٹی جو زرداری لیگ ہے اس کا شیوا ضرور ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب دیں گے ،ایران

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی پی نے سندھ اور کراچی کا وار زون بنا دیا ہے، خیرپور میں پرسوں 9 قتل ہوئے تھے۔ جی تھری لے کر لوگ گھوم رہے تھے۔ پولیس کے سامنے، نوابشاہ میں لاشیں پڑی ہوتی ہیں تو یہ جنازے پڑھنے نہیں جاتے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کی جنگ بڑھی تو یورپ کی معیشت پر منفی اثر پڑے گا،

مزید پڑھیں:  نوازشریف سیاست میں سرگرم، جلد پارٹی صدارت سنبھالیں گے

پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، مستقل حل ایک سفارتی حل ہے جس کیلئے پاکستان بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے، یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء کے محفوظ انخلاء کیلئے پولینڈ و دیگر ممالک سے مدد مانگی ہے، کئی طالبعلم محفوظ مقام تک پہنچا دیئے گئے ہیں اور باقی بچوں کیلئے کوششیں جاری ہیں۔