ملالہ یوسفزئی جانی نقصان پر افسردہ

پشاور میں جانی نقصان پر دل افسردہ ہے، ملالہ یوسفزئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے پشاور حملے پر کہا ہے کہ پشاور میں جانی نقصان پر دل افسردہ ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹر پراپنے میں کہا کہ میری سپورٹ اور دُعائیں پشاور حملے کے متاثرین اور ان کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈروں کو شیعہ، ہزارہ، ہندو، عیسائی، پشتون اور بلوچ سمیت سب کے تحفظ کی ضمانت دینی چاہیے۔ ملک میں اس وقت تک کوئی امن نہیں ہوگا جب تک کہ سب سے زیادہ کمزور طبقہ آزادانہ طور پر زندگی نہ گزارے اور عبادت نہ کرے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی شمالی شام پر بمباری،فوجیوں سمیت8افراد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور 200سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔