بیٹے کی خواہش بیٹی قتل

بیٹے کی خواہش، سنگدل باپ کے ہاتھوں 7 روزہ بیٹی قتل

میانوالی میں سنگدل باپ نے بیٹے کی خواہش پر 7 روز کی بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز فائرنگ کا واقعہ محلہ نور پورہ میں پیش آیا جہاں باپ کی فائرنگ سے 7 روز کی نومولود جاں بحق ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ:کم سن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا دوست گرفتار

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مفرور ہے اور بتایا گیا ہے کہ ملزم بیٹےکا خواہش مند تھا، ملزم کے خلاف ایف ائی ار مقامی تھانے میں درج کی گئی ہے

چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار کا کہنا ہے کہ باپ نے7 دن کی بچی کو اس لیے قتل کیا کہ اس کو بیٹے کی خواہش تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

نیلوفر بختیار کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں انسانی حقوق خاص طور پر خواتین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔