روس یوکرین تنازعہ

روس یوکرین تنازعہ،11سالہ بچہ اکیلے 1ہزار کلومیٹر دور پہنچ گیا

یوکرین کا 11 سالہ بچہ اکیلا سفر کر کے ایک ہزار کلومیٹر دور سلوا کیہ پہنچ گیا۔بچے کی ماں نے زپوریشیا شہرپرروسی فوج کے قبضے کے بعد اپنے بیٹے کی زندگی محفوظ رکھنے کے لئے اسے ایک ہزار کلو میٹر دور سلوا کیہ میں اپنے رشتے داروں کے پاس روانہ کردیا۔بچے کے پاس ایک پلاسٹک بیگ، پاسپورٹ اور اس کی ماں کی جانب سے سلوا کیہ کی حکومت کو لکھا گیا شکریہ کا خط موجود تھا جبکہ فون نمبر اس کے ہاتھ پرلکھا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

بچے کی ماں اسے ٹرین سے روانہ کیا تھا اورخود اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لئے یوکرین میں ہی رک گئی تھیں۔ سلوا کیہ پہنچنے پرحکام نے اکیلے بچے کو دیکھ کراس کا بھرپور استقبال کیا اوراسے رشتے داروں کے گھرپہنچا دیا۔زپوریشیا میں یورپ کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ ہے۔ روسی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے زپوریشیا پر قبضہ کیا تھا

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان