اسلام آباد سیکٹر جی-6 فائرنگ

اسلام آباد: ملزم نے اہلیہ سمیت 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی-6 میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کے علاقہ جی-6 میں فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد قتل اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ:کم سن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا دوست گرفتار

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رحیم نے پہلے اپنی بیوی جو کہ پولی کلینک اسپتال میں نرس تھی اور اس کے سٹاف پر فائرنگ کی جس سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے گھر جاکر اپنے سسر اور بہنوئی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

پولیس نے کہا کہ ملزم کے باہر نکلنے پر پڑوس سے ایک شخص نے فائرنگ کرکے ملزم کو زخمی کردیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

اسلام آباد پولیس کے مطابق مرنے والے افراد کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمان اور نعیم اختر کے نام سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے متعلق مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔