2495620941580868163

کشمیر لاک ڈاؤن ،کلاک پرگزرتا ہوا ہرسیکنڈ عالمی برادری کے اجتماعی ضمیرپر بوجھ ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ عالمی برادری کو آزمائش اورتکالیف کی اس گھڑی میں مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کی حمایت کے لئے مزید کردار ادا کرناچاہیے۔

مزید پڑھیں:  موجودہ حکومت آئینی اور قانونی نہیں، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہاکہ لاک ڈائون کلاک پرہرگزرتاہواسیکنڈ عالمی برادری کے اجتماعی ضمیرپر بوجھ ہے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کوکشمیریوں کی آزادی اوربنیادی انسانی حقوق کی حمایت کے لئے اپناکرداراداکرناچاہیے ۔انہوں نے بھارت پرزوردیاکہ وہ اقوام متحدہ کے حقائق معلوم کرنے والے مشن کومقبوضہ کشمیرکے دورے کی اجازت دے تاکہ مقبوضہ علاقے میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں معلوم کی جاسکیں۔

مزید پڑھیں:  کرم میں غیر معینہ مدت تک جنگ بندی پر اتفاق