سوات میں بلدیاتی انتخابات

فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پولنگ جاری

فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر پولنگ جاری ہے۔

سینیٹ کی ایک خالی نشست پر پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک رکھا گیا ہے۔

سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو اور تحریک انصاف کے آغا ارسلان کے علاوہ 2 آزاد امید وار عاجز دھامرا اور گل محمد جاکھرانی مدمقابل ہیں، دونوں آزاد امیدواروں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جب کہ تحریک انصاف کے کورنگ امیدوار علی احمد پلھ الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم

تحریک انصاف سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا بائیکاٹ کردیا ہے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی۔

ماہرین کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے، اس لئے نثار کھوڑو کے سینیٹر منتخب ہونے کے امکانات واضح ہیں۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

واضح رہے کہ فیصل واوڈا 2021 مییں سندھ سے سینیٹ کی جنرل سیت پر کامیاب ہوئے تھے تاہم 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔