ق لیگ اپوزیشن کا ساتھ

ق لیگ کا وزیراعظم کو پہلی بار اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اشارہ

مسلم لیگ (ق) نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ اگر آپ کے 15،20 ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کا ساتھ دینے پر مجبور ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ منظر نامے پر آپشنز پر بات چیت ہوئی اور حکومتی ارکان ٹوٹ جانے کی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ق) نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانے پر پہلی بار اپوزیشن کے ساتھ جانے کااشارہ دے دیا ہے۔ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ اگر آپ کے 15 سے 20 ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ اتحاد کے معاملات میں اپ کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن اگر آپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم بھی نئی پالیسی بنا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف