7 دن کی بیٹی کو فائرنگ

اپنی 7 دن کی بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا شخص گرفتار

اپنی 7 دن کی بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دینے والا ملزم پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم بیٹی کی پیدائش پر خوش نہیں تھا

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ میانوالی کے قصبے داؤد خیل میں پیش آیا تھا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا تاہم 4 روز کی تلاش کے بعد پنجاب پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے ملزم کی چچا ہدایت اللہ کی مدعیت میں اسی روز مقدمہ درج کرلیا تھا، ہدایت اللہ نے پولیس حکام کو بتایا کہ بھتیجے شاہ زیب کو بیٹا پیدا نہ ہونے کا رنج تھا جس کے نتیجے میں اس نے اپنی نومولود بیٹی کو قتل کیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، تفتیش شروع

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی خواہش، سنگدل باپ کے ہاتھوں 7 روزہ بیٹی قتل

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی او میانوالی کو تفتیش کی خود نگرانی کرنے اور ملزم کو عبرتناک سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان ضمانت حاصل کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار

واضح رہے کہ میانوالی سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ملزم نے 4 روز قبل اپنی 7 دن کی بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، ملزم کے رشتہ دار کے مطابق ملزم بیٹی کی پیدائش پر خوش نہیں تھا۔