کراچی بچی زیمل فاطمہ

کراچی ،ایک اور ننھی کلی کا گلا کاٹ دیا گیا

لیاقت آباد میں گھر کے اندر قتل کی واردات میں 22 دن کی بچی زیمل فاطمہ کی گلا کٹی نعش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے علاقے میں قتل کی واردات میں 22 دن کی نومولود زیمل فاطمہ دختر سعد حسین کی گلا کٹی ہوئی نعش ملی ہے جس کی اطلاع پر مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور فوری طور پر بچی اور اس کی والدہ کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی خواہش، سنگدل باپ کے ہاتھوں 7 روزہ بیٹی قتل

بچی کی ماں نے بیان دیا کہ نامعلوم ملزم چھت کے راستے گھر میں آیا تھا جس نے مجھے دھکا دیا تو میرا سر فریج سے ٹکرایا جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی اور جب ہوش آیا تو بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا، پولیس واقعہ کو پراسرار قرار دیتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

پولیس کے مطابق قتل کی واردات جمعرات کی شام کو پیش آئی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے ہیں۔

مقتولہ بچی کے باپ کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل میری شادی ہوئی تھی اور مقتولہ ان کی پہلی اولاد تھی،