pic 1570278771

متاثرین کی سیاسی وابستگی سے بالاترہوکرامداد جاری رہےگی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ملتان : وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاکہ متاثرین کو تمام ترسیاسی وابستگی سے بالاترہوکرصاف شفاف طریقے سے امداددی جارہی ہے ۔ اتوارکے روزوزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ڈپٹی کمشنر ملتان کے ہمراہ منظورآباداورقاسم پورکالونی میں قائم احساس کفالت سنٹرزکے علاوہ دیگرعلاقوں کادورہ کرتے ہوئے مزیدکہاکہ لاک ڈائون کے متاثرین کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا امدادی پیکج ہے جس کے تحت ایک کروڑ 25 لاکھ خاندانوں میں ایک سو44 ارب روپے تقسیم کئے جارہے ہیں ۔

مخدوم شاہ محمودقریشی نے کیش کائونٹرزسے امدادی رقوم کی ترسیلی طریقہ کارکوچیک اورمتاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے مزیدکہاکہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت اس امدادی پیکج کو ہرممکن طریقے سے شفاف بنادیاگیاہے اورضلع ملتان کے متاثرین میں اب تک ایک ارب36کروڑروپے تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ اس حوالے سے ملتان میں رقم کی تقسیم کے حوالے سے پورے پنجاب میں سرفہرست ہے جس کے لئے ملتان کی انتظامیہ ،ڈپٹی کمشنر نے بہت انتھک کام کیاہے ۔اس پرمیں انتظامیہ کو ویلڈن کہتاہوں ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت

انہوںنے کہا کہ ملتان میں قائم قرنطینہ بھی پاکستان کاسب سے بڑاقرنطینہ مرکزہے ۔قرنطینہ مرکز میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے افرادکی بہت ہی اعلیٰ معیار پرمیزبانی کی گئی ہے ،اہلیان ملتان نے یہاں آنے والوں کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدیدکہا۔

اس موقع پروزیرخارجہ نے متاثرین سے سرائیکی زبان میں گفتگوکی اوروہاں موجودلوگوں کو کوروناوائرس کے خطرے ،سماجی فاصلے کے بارے میں سرائیکی زبان میں آگاہی بھی دی ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ملتان نے بتایاکہ ضلع ملتان میں امدادی رقم کی ترسیل کاآج دسواں دن ہے جبکہ امدادی رقم کی تقسیم کے لئے مجموعی طورپر25سنٹرزفعال کئے گئے ہیں اورپہلے مرحلے میں ایک لاکھ 358متاثرہ خاندانوں کوامداددی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نےآئینی ترمیم کوعمران خان کی رہائی سے مشروط کردیا

دوسرے مرحلے میں 37ہزار961جبکہ انصاف امداد پروگرام کے تحت تیسرے مرحلے کے متاثرین کی فہرستیں پنجاب انفارمیشن بورڈ تیارکررہاہے ۔اس کے علاوہ متاثرین کو گھروں پراطلاع دے کر امدادحاصل کرنے کاسلسلہ بھی شروع کردیاگیاہے اورسنٹرزبندہونے کے بعد بھی متاثرین بینکوں سے بائیومیٹرک سسٹم کے تحت امدادحاصل کرسکیں گے