پارٹی میں اختلافات عثمان بزدار

پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی: عثمان بزدار

پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں نے جمعے کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی، جس میں ترین گروپ کے فیصل حیات جبوانہ اور مہر اسلم بھروانہ شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  ایس سی او اجلاس، جڑواں شہروں میں‌دو روزہ ٹریفک پلان جاری

یہ بھی پڑھیں: علیم خان کی نواز شریف یا جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی: ترجمان

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ سازشی عناصر کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تحریک میں عبرتناک شکست ہوگی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف ایس سی او کانفرنس سبوتاژ کرنے کی دھمکی دے رہی ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔