کورونا مثبت کیسز کی شرح

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.54 فیصد ریکارڈ

ملک بھر میں کورونا سے اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 571 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 83 ہوگئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 304 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 71 ہزار کی حد عبور
مزید پڑھیں:  بلوچستان حکومت کا ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 36 ہزار 885 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.54 فیصد پر پہنچ گئی۔