بچوں پر جنسی تشدد کیس

بچوں پر جنسی تشدد کیس ، مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز

پشاوربچوں پر جنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل 2022 کا مسودہ تیار کر لیا گیا ، چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل منظوری کے لیے اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔تیار مسودے میں بچوں پر جنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط باعث تشویش ہے، بار کونسل

اس کے علاوہ بل میں بچوں پر جنسی تشدد کی صورت میں 20 سے 50 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز بھی دی گئی ہے،بل میں بچوں کی فحش ویڈیو بنانے والے کو 10 سال قید اور 70 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے،مجوزہ بل میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ سزا پانے والا کسی بھی معافی کا حقدار نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ