خودکش بمبار بننے کو جی چاہتا

خودکش بمبار بننے کو جی چاہتا ہے، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ خود کشی حرام ہے، میرا تو خودکش بمبار بننے کو جی چاہتا ہے۔

راولپنڈی کے حلقے این اے 59 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ جہاں سارے ملک اور دین کے دشمن بیٹھے ہوں خودکش دھماکا کروں۔ انہوں نے کہا کہ خود کش دھماکے سے ملک اور دین کے دشمنوں کو نیست و نابود کردوں، میری تو یہ سوچ ہے مگر اسلام میں خودکشی حرام ہے۔

مزید دیکھیں :   عمران خان کے اعلان کے بعد کے پی کے رکن اسمبلی نے استعفٰی دے دیا