قیمے بھرے لذیذ پراٹھے

قیمے بھرے لذیذ پراٹھے

قیمہ پراٹھا ایک مزیدار ہائی پروٹین پراٹھا ہے جہاں چکن/بیف قیمہ کو مزیدار مصالحوں سے تیار کر کے اور پھر اسے آٹا میں بھر کر کرسپی فلیکی پراٹھا بنایا جاتا ہے۔ پراٹھے کو گھی کے ساتھ پکانے سے مزیدار کرسپی اور فلیکی کرسٹ بھی ملتی ہے۔ پاکستانی قیمہ پراٹھا کھانا پسند کرتے ہیں اور یہ پاکستان میں کافی مشہور ناشتہ ہے۔

پراٹھے کے لئے دکار اجزاء

  • 1 قیمہ دوسوگرام
  • 2 آٹا ایک پیالی
  • 3 میدہ آدھی پیالی
  • 4 سوجی آدھی پیالی
  • 5 انڈے تین عدد
  • 6 نمک حسب ذائقہ
  • 7 ادرک ،لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • 8 ٹماٹر دوعدددرمیانے
  • 9 سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
  • 10 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • 11 ہری مرچیں چار سے چھ عدد
  • 12 ہرادھنیا آدھی گٹھی
  • 13 پودینہ آدھی گٹھی
  • 14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

پراٹھے تیار کرنے کی ترکیب

سب سے پہلے آٹا میدہ اور سوجی کو ملالیں اس میں نمک اور دوکھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے سخت گوندھ لیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیں اور قیمے میں نمک ،ادرک لہسن ہلدی اور زیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھیں جب قیمے کا اپنا پانی نکلنے لگے تو آنچ تیز کرکے بھونیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ،ہرادھنیا اور پودینہ شامل کر دیں ۔ باریک چوپ کئے ہوئے ٹماٹر اور دو پھینٹیں ہوئے انڈے ڈال کر تین سے چار منٹ بھونیں اور چولہے سے اُتار لیں ۔ اس کے بعد گندھے ہوئے آٹے کے چار سے پانچ پیڑے بنالیں اور ایک انڈا پھینٹ کررکھ لیں ہر پیڑے کو چوکور بیل کر درمیان میں قیمہ رکھے اور چاروں طرف سے اٹا اکر انڈا لگا کر بند کردیں پھر خشک آٹا چھڑک کر ہلکا سا بیلیں اور گرم توے پر کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے سنہراسینک لیں ۔ مزیدار قیمے کے پراٹھے تیار ہیں۔