تحریک عدم اعتماد پنجاب وزارتِ اعلیٰ

تحریک عدم اعتماد: متحدہ اپوزیشن پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ پرویز الہٰی کو دینے پر رضامند


وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ حاصل کرنے کے لئے متحدہ اپوزیشن نے مسلم لیگ قاف کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف سے تحریک عدم اعتماد کے لیے تفصیلی مشاورت کی ہے۔ آصف زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلی چوہدری پرویز الہی کو دینے کے لیے نواز شریف کو منا لیا ہے۔ نواز شریف سے گفتگو کے دوران آصف زرداری نے نواز شریف سے کہا کہ بڑے مقصد کے لیے چھوٹی قربانی دے دیں، مسلم لیگ (ق) کو وزارت اعلیٰ دینا چند ماہ کی بات ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک امریکہ تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں،دفترخارجہ

یہ بھی پڑھیے:چوہدریوں کےاحسانات کا اپنی کتابوں میں اعتراف کر چکا ہوں

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو یقین دہانی دہانی کرائی کہ (ق) لیگ پنجاب میں (ن) لیگ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرے گی۔ مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کی طرف سے ضمانت کےبعد ن لیگ بھی پرویز الہی کو مشروط طور پر وزیراعلی بنانے پر رضا مند ہوگئی۔ آصف زرداری نے ن لیگ کے نہ ماننے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

مزید پڑھیں:  اداروں کی کئی سال پہلے نجکاری ہونی چاہیے تھی، وفاقی وزیر خزانہ

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے قومی اسمبلی میں 5 اور ایم کیو ایم کے 7 ارکان ہیں، اگر دونوں اتحادی جماعتیں حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں تو تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں رہے گی۔