جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس

اپوزیشن جماعتوں کے بڑے آج پھر بڑی بیٹھک کیلئے تیار

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت علی طے کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا جس کےلئے سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کی ریڈ اور ایم این ایز پر تشدد اور گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر حکمت عملی پر بھی مشاورت بھی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں او لیول ، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیے:تحریک عدم اعتماد: بلاول بھٹو کا عمران خان پر دهاندلی کا الزام

شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہونگے جبکہ سردار اختر مینگل سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

اپوزيشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے طرزِ عمل اور بیانات سے جانب دار ہوگئے ہیں، ان کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال ہے۔