امریکی صدر اوباما کورونا میں مبتلا

سابق امریکی صدر باراک اوباما کورونا میں مبتلا


سابق امریکی صدر باراک اوباما کورونا کا شکار ہوگئے ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

باراک اوباما نے ٹوئٹر پر کورونا میں مبتلا ہونےکا بتایا کہ ‘ آج میرا کورونا ٹیسٹ مثب آیا ہے جبکہ کچھ دنوں سے میرے گلے میں خراش ہورہی تھی لیکن میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں’۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار

انہوں نے کہا کہ اہلیہ مشعل کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ ہم شکر کرتے ہیں کہ ہم کووڈ ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوالی تھی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ چاہے کورونا کیسز کم ہوجائیں لیکن پھر بھی آپ ویکسین ضرور لگوائیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے، 16 افراد شہید