dettol

Dettol برانڈ کا سنیٹائزر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے منظور شدہ نہیں

اسلام آباد: معروف ڈیٹول کے سنیٹائزر فارمولا کو ڈرگ اتھارٹی نے مسترد کیا تھا، ڈریپ کی جانب سے کئی کمپنیوں کے سنیٹائزر کو غیر معیاری قرار کیا گیا جس میں ڈیٹول بھی شامل تھا، غیر معیاری ہونے کے باوجود بھی غیر رجسٹرڈ ڈیٹول سنیٹائرز مارکیٹ میں فروخت ہونے لگا، معروف کمپنی برانڈ ڈیٹول کے سنیٹائزر اصل قیمت سے 10 گنا مہنگے بیچے جارہے، 500 ملی لیٹر ڈیٹول سنیٹائزر کی قیمت ڈریپ کے پاس رکارڈ میں 76 روپے بتائی گئی ہے جبکہ وہ ہی قیمت مارکیٹ میں عوام سے 900 روپے لی جارہی ہے، ڈرگ ایکٹ 1976 کے مطابق ڈیٹول ایک دوا ہے اسکی قیمت کنٹرول کرنا ڈرگ انسپکٹر کی ذمہ داری ہے، ڈرگ انسپکٹر کے پاس ادویات کی قیمت اور رجسٹریشن کا ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے عوام اور مریض لٹنے لگے، ڈریپ اور ڈرگ انسپکٹرز کی نا اہلی کی وجہ سے 6000 سے زیادہ سنیٹائزر کی جعلی برانڈ اور کمپنیاں مارکیٹ میں موجود ہیں.

مزید پڑھیں:  جمرود، کروڑوں مالیت کی موبائل میڈیکل بسیں بےکار، حکام توجہ دیں