زرداری لوگوں خریدنے سے باز رہیں

زرداری اور بلاول لوگوں کو خریدنے سے باز رہیں گے تو بہترہوگا

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ بلاول نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے عدم اعتماد میں کردار کا مطالبہ کیا۔ان قومی اداروں کو سیاست میں قید کرنا انکے شایان شان نہیں۔ بلاول قومی اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔ اداروں کے اپنے معاملات ہیں ،ان کو کام کرنے دیں۔ ہم سیاسی انداز میں عدم اعتماد کی تحریک سے نمٹ لیں گے۔ ہمیں بہتان تراشی کی ضرورت نہیں، عدم اعتماد تحریک کا سیاسی جمہوری اور آئینی انداز میں مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے اتھارٹی قائم

یہ بھی پڑھیے:اپوزیشن جماعتوں کے بڑے آج پھر بڑی بیٹھک کیلئے تیار

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آئین سب کے لیے مقدس ہے اور ہم سب اس کے پابند ہیں۔ بلاول سے سوا ل ہے پیسوں کی تھیلیاں لیکر لوگوں کو خریدنا آئینی کام ہے؟بلاول سے کہتا ہوں آئین کی خلاف ورزی آپ اور آصف زرداری کررہے ہیں۔ آصف زرداری اور بلاول لوگوں کو خریدنے کے لیے رابطے کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی 9مئی سے متعلق تمام کیسز ایک ساتھ سننے کی استدعا مسترد

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ جانتے ہیں کس نے کس سے رابطہ کیا، بے خبرنہیں ہیں،آصف زرداری ہمارے جن ایم این ایز کو پیش کش کرچکے انہوں نے بتادیا ۔آصف زرداری اور بلاول لوگوں کو خریدنے سے باز رہیں گے تو بہترہوگا۔ اتحادی اپوزیشن کی چال ک وپوری طرح سمجھتے ہیں، عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔