imran khan new pic

بھارتی حکومت کورونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے. وزیراعظم عمران خان

ویب ڈسک : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کا پھیلاؤ روکنے کی پالیسی کی آڑمیں بھارتی حکومت مسلمانوں کونشانہ بنارہی ہے۔  اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی حکومت اپنی ناکام کورونا پالیسی کے خلاف ردعمل سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

عمران خان کا ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ پرتشددکارروائیوں سےہزاروں بھارتی مسلمان بھوک میں مبتلاہیں۔ مودی حکومت کےاقدامات جرمن نازیوں جیسےہیں اور ہندوتوا کی متعصبانہ سوچ کاثبوت ہیں۔

مزید پڑھیں:  قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 76ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسی کے باعث ہزاروں مسلمان بے گھرہوئے۔ مودی سرکار کی مسلمانوں کے خلاف پرتشدد پالیسی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھا کر 30کردی

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ اقدامات مودی حکومت کی ہندو توا اور متعصبانہ سوچ کا ایک اور ثبوت ہے۔

ذشتہ کئی دنوں سے  متعصب بھارتی میڈیا ملک میں کورونا پھیلنے کا الزام بھارت پر لگا رہا ہے  اور سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی نفرت انگیز مہم کے باعث بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور متعدد علاقوں میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔