تربوز کے فوائد

تربوز کے صحت پر حیرت انگیز طبی فوائد

تربوز موسم گرما کا ایسا پھل ہے جو جسم اور جلد کو پانی کی کمی سے بچاتا ہے اور جلد کو متاثر کرنے والی سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

گرمیوں میں ہمارے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، کیوں کہ موسم کی شدت کے ساتھ معمولاتِ زندگی انجام دینے کے دوران پسینے کا زیادہ اخراج ہوتا ہے۔ تربوز میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ غذائی اجزا، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ان تمام فوائد کے علاوہ تربوز جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

ماہر غذا کا کہنا ہے کہ تربوز میں کولین نامی جزو ہوتا ہے جو جلد کو متاثر کرنے والی سوجن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جب کہ تربوز کے جوس میں شامل وٹامن اے جلد کو نم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تربوز میں موجود وٹامن سی کی بڑی تعداد جلد کو کولیجن کی تیاری میں معاون ثابت ہوتی ہے اور جلد کی صحت کو فائدہ پہنچاتی ہے جب کہ اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار جلد پر عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

تربوز میں وٹامن بی ون، بی سکس اور وٹامن اے کے علاوہ فائبر، بیٹا کیروٹین اور وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جس کی بدولت آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ختم ہوتے ہیں، ساتھ ہی جلد پر تربوز لگانے سے جلد کے داغوں اور مہاسوں سے بھی نجات ملتی ہےاور انفیکشن سے بھی حفاظت ہوتی ہے۔ تربوز ان پھلوں میں سے ایک ہے جس میں اینٹی آکسیڈینٹ کی ایک اعلی فیصد ہوتی ہے جو عمر کے ساتھ جلد پر عمر بڑھنے کے آثار کو کم کرنے میں مدد کرتا ہےاور سورج کی روشنی میں جلد کی ظاہری حالت نتیجے میں جلد کو ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

تربوز آپ کے بلڈپریشر کو بآسانی کنٹرول کر سکتا ہے اس لئے روزانہ گرمی کے موسم میں تو اس کو ہر روز ہی استعمال کریں۔ تربوز کو کاٹ کر کھائیں یا شربت بنا کر پیئیں، اس سے آپ کے دل کی دھڑکن بھی نارمل ہوتی ہے اور بڑھتا ہوا بلڈپریشر بھی معتدل ہو جاتا ہے۔
تربوز کو چٹنی میں بھی استعمال کریں، اس سے معدے کی جلن کے مسائل بھی نہیں ہوں گے، ساتھ ہی شوگر کی وجہ سے پیشاب میں ہونے والی جلن بھی دور ہو جائے گی۔

تربوز میں لیکٹک فارایکسنھس اور فابئرز سمیت معدنیاتی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ بلڈ پریشر کی رنفات کو نارمل رکھنے اور خون کے بہاؤ کو بھی بہتر رکھنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔