او آئی سی کانفرنس

فضل الرحمان کا ایجنڈا او آئی سی کانفرنس کے خلاف ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ چکا کہ فضل الرحمان کا ایجنڈا او آئی سی کانفرنس کے خلاف ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی میڈیا بریفنگ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ 15 سال بعد اسلامی وزراء خارجہ کانفرنس کا اجلاس ان کو ہضم نہیں ہو رہا۔

مزید پڑھیں:  18ویں آئینی ترمیم میں 9ماہ لگے، اب جلدی کیوں، فضل الرحمان

یہ بھی پڑھیے:پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

مزید پڑھیں:  بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے انفرادی طور پر ملاقات کی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ یہ 23 مارچ کو اسلام آباد بلاک کرنا چاہتے ہیں، جب ملک یوم تشکر منا رہا ہوگا۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوآئی سی اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے اجلاس کیلئے دعوت نامے بھیجے جا چکےہیں اسلام آباد میں اوآئی سی اجلاس پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔