کورونا کی لہر میں کمی

کورونا کی پانچویں لہر میں مسلسل کمی،شرح 1.37 ریکارڈ

کورونا وائرس کے پھیلائو میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 4 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 313 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 4 مریض جاں بحق ہوگئے ، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 34 ہزار 401 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 473 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.37 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 72 ہزار 297 ، پنجاب میں 5 لاکھ 03 ہزار 939 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 268 اور بلوچستان میں 35 ہزار 442 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار859، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 641 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 181 کیسز رپورٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم

نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 560 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 627 تک پہنچ گئی ہے۔