بیٹوں نے والد کو قتل

دوسری شادی کرنے پر بیٹوں نے والد کو قتل کر دیا

دوسری شادی کیوں کی نا خلف بیٹوں نے فائرنگ کر کے سگے والد کو مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے عمرزئی حاجی آباد میں بیٹوں نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کردیا ہے ملزمان کو والد کی دوسری شادی پر رنج تھا جسکی وجہ سےانہوں نے اپنے باپ کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیے:اپنی 7 دن کی بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا شخص گرفتار

پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف عمرزئی تھانہ میں رپورٹ درج کر دی گئی ہے۔

مزید دیکھیں :   ٹوپی، بیٹا ماں باپ کو قتل کر کے فرار، نوشہرہ میں بیوی کو بھی مار دیا