ملک میں گرمی پڑنے کی پیشگوئی

ملک بھر میں رواں ہفتےغیر معمولی گرمی پڑنے کی پیشگوئی

ملک بھر میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ہی رہے گا۔اس کے علاوہ شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئَے پاکستانی وزیر پیٹرولیم متحرک

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن بھر میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ 16 مارچ تک گرمی کی شدت زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  24 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری