رکاوٹ ڈالنے کا ارادہ نہیں شاہ محمود

ارکان کو دھمکی دینے یا رابطوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں تو دھرنوں کی کیا ضرورت ہے؟،ارکان کودھمکی دینے یا رابطوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی اور قانونی طریقے سے کریں گے، لانگ مارچ کر نے و الوں کو پہلا نہیں روکا ، آئندہ بھی نہیں روکا جائیگا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں،اگر نمبرز پورے ہیں تو اسلام آباد میں دھرنوں کی کیا ضرورت ہے۔ ارکان کو دھمکی دینے یا رابطوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی اورقانونی طریقے سے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

انہوں نے کہا تمام ارکان اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری کو بخوبی سمجھتے ہیں، تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا آئینی حق ہے اور عدم اعتمادکا مقابلہ کرناہمار آئینی وجمہوری حق ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کیا،حکومت نے کہیں نہیں روکا لانگ مارچ کرنیوالوں کوآئندہ بھی نہیں روکا جائیگا،کچھ چیزیں ایسی ہیں جو وزیراعظم قوم سے شیئر کرنا چاہتے ہیں،جلسے کے ذریعے وزیراعظم عمران خان قوم کو اعتمادمیں لیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں اوآئی سی کانفرنس ہونے والی ہے اس کے اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے، اسلام آباد میں او آئی سی اجلاس پاکستان کیلئے اعزازہے۔

مزید پڑھیں:  بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا میں‌ گورنر راج کا امکان ظاہر کر دیا

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنا اچھی بات نہیں،جب پارلیمنٹ حملہ کیا گیا تب بھی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے فوری بعد وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ گیا ،پارلیمان کو بتایا کہ پارلیمنٹ سیاسی کعبہ ہے ،اپوزیشن کو شور محض پانی کا بلبلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کیا کسی جگہ کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، عمران خان نے 27 مارچ کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو دعوت دی ہے، ڈی چوک پر جلسے کے لیے نے پناہ جوش ہے۔