پاکستان میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 317 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 493 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 120 ہوگئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 34 ہزار698 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

یہ بھی پڑھیں:تربوز کے صحت پر حیرت انگیز طبی فوائد

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 91، خیبر پختونخوا 6 ہزار 306، اسلام آباد ایک ہزار 21، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378 اور آزاد کشمیر میں 790 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار555، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 357، پنجاب میں 5 لاکھ 4ہزار 45، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 878، بلوچستان میں 35 ہزار447، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 190اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 648 ہو گئی ہے۔