وزیراعظم کا سوات میں جلسہ

الیکشن کمیشن کی ممانعت کے باوجود آج وزیراعظم کا سوات میں جلسہ


الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود آج وزیراعظم عمران خان سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرینگے،منتظمین کے مطابق جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جلسےسے وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی خطاب کرینگے۔ وزیراعظم کی جلسے میں ممکنہ شرکت پر الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے

یہ بھی پڑھیے:اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور، وزیراعظم کی مبارکباد

ذرائع کے مطابق گراسی گراؤنڈ میں گراؤنڈ کے چاروں طرف پی ٹی آئی کے جھنڈے، پینا فلیکس اور خیرمقدمی بینرز لگائے گئے ہیں اور شرکاء کیلئے کرسیاں لگائی گئیں ہیں ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد پبلک آفس ہولڈر کسی جلسے میں شرکت اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان