گرین کباب بنانے کا طریقہ

مزے دار گرین کباب بنانے کا آسان اور بہترین طریقہ

کباب بنانے کے لئے درکار اجزا

  • 1آلو تین عدد درمیانے
  • 2 مٹر ایک پیالی
  • 3 پالک 150 گرام
  • 4 پودینہ ایک گٹھی
  • 5 نمک حسب ذائقہ
  • 6 کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
  • 7 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • 8 انڈے دو عدد
  • 9 ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
  • 10 ہری مرچیں تین سے چار عدد
  • 11 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  • 12 کوکنگ آئل حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب

سب سے پہلے مٹر کے دانوں کو ایک پیالی پانی اور کچلے ہوئے لہسن کے ساتھ ہلکی آنچ پر اتنی دیر ابالیں کہ پانی خشک ہو جائے اور مٹر اچھی طرح گل جائے۔پالک اور پودینے کو صاف دھو کر باریک چوپ کر لیں اور چھلنی میں رکھ دیں تاکہ اچھی طرح خشک ہو جائے۔ابلے ہوئے میش کئے ہوئے آلوؤں میں پالک ،پودینہ ،میش کئے ہوئے مٹر،نمک،کالی مرچ اور باریک چوپ کی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور حسب پسند شیپ کے کباب بنا لیں۔ کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور کبابوں کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کرکے ڈبل روٹی کے چورے میں رول کرکے سنہری فرائی کر لیں۔