چاکلیٹ آئس کریم

چاکلیٹ آئس کریم

چاکلیٹ آئس کریم کیلئے درکار اجزا

دودھ ڈیڑھ کلو
چاکلیٹ پاؤڈر دو چھوٹے پیکٹ
چینی حسب پسند
مکھن یا تازہ کریم اونس

چاکلیٹ آئس کریم بنانے کی ترکیب


دودھ کو دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور پکنے دیں۔ دودھ جب ایک کلو کے قریب رہ جائے تو تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں چاکلیٹ کے پیکٹ کھول کر ڈال دیں اور اس پاؤڈر کو دودھ میں اچھی طرح حل کر کے رکھ لیں۔ اب دودھ میں چینی ڈال کر چمچہ بھی اچھی طرح چلا کر اس آمیزے کو دودھ میں اچھی طرح حل کر لیں۔ چولہے سے نیچے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو مکھن یا کریم ڈال کر چمچہ سے خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔ نہایت لذیذ آئس کریم تیار ہو گی۔ ریفریجرٹر میں بنانے کے لئے دودھ کو سانچے میں ڈال کر رکھ دیں۔