ن لیگ جلسوں کے میدان

ن لیگ کا بھی ملک بھر میں جلسوں کے میدان سجانے کا اعلان

ن لیگ کا ملک بھر میں جلسے کرنے کا اعلان، اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان اور پشاور سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں جلسوں کا شیڈول تیار۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی میدان لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ملک کے بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ن لیگ نے اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان اور پشاور سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں جلسوں کے شیڈول کی تیاری شروع کردی ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق یہ طے کیا گیا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں منعقد ہونے والے جلسوں سے ن لیگ کی مرکزی اور سینئر قیادت خطاب کرے گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع سے بتایا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے پارٹی کے تمام صوبائی اور ڈویژنل عہدیداران کو اس حوالے سے تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت سے منظوری کے فوری بعد جلسوں کی حتمی تاریخوں کا اعلان کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر میں طوفانی بارشیں، 21 افراد جاں بحق، 32 زخمی