پرویز الہی اپوزیشن میں گئے

حکومت چھوڑی نہ ہی اپوزیشن میں گئے، پرویز الہی

گزشتہ روز انٹرویو میں دیے گئے بیان پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یوٹرن لے لیا، چوہدری پرویز الہی حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن میں شامل ہوئے ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا۔

پرویز الٰہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں، جماعتوں کے اندر مختلف آراء ہوتی ہیں اور فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے، ہم نے حکومت چھوڑی ہے اور نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف

یہ بھی پڑھیے:اسلام آباد ،لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021ء کالعدم قرار دیدیا گیا

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت کا حصہ ہیں اور ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے، عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں۔ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔

مزید پڑھیں:  تارکین وطن عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی تیار

واضح رہےکہ پرویز الٰہی نے گزشتہ روز صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ابھی بہت سے سرپرائز آنے ہیں، حکومت کو تو یہ بھی نہیں پتہ کہ کون ان کے ساتھ ہے اور کون نہیں، اس وقت حکومت کا کوئی اتحادی بھی 100 فیصد ان کے ساتھ نہیں ہے۔