زرداری فضل الرحمان آج اہم ملاقات

زرداری اور فضل الرحمان کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس کے بعد آج مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج شام 7 بجے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:تحریک عدم اعتماد: حکومت اور مسلم لیگ ق میں مذاکرات ناکام

مزید پڑھیں:  شبلی فراز کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقررکردیاگیا

ذرائع کے مطابق ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور حزب اختلاف کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ دونوں رہنما ایم کیو ایم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے بریف کریں گے۔