پاکستان میں کورونا کیسز

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی،مثبت کیسزکی شرح 1.3 فیصد ریکارڈ

کورونا سے اموات میں کمی آنے لگی، 2 افراد دم توڑ گئے، 514 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی پانچویں لہر میں کمی، مثبت کیسزکی شرح ایک اعشاریہ تین فیصد پر آ گئی، مزید دو افراد دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد تیس ہزار تین سو انیس ہو گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ سو چودہ نئے مریضوں کا اضافہ ہوا، متاثرہ مریضوں کی تعداد پندرہ لاکھ بیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 142 تک پہنچ گئی، سندھ میں 5 لاکھ 72 ہزار 868 ، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 433، بلوچستان میں 35 ہزار 453 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 887 مریض، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 651 اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 200 ہو گئی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت