اپوزیشن ہارس ٹریدنگ

اپوزیشن برملا ہارس ٹریدنگ کا اعتراف کر رہی ہے ، الیکشن کمیشن نوٹس لے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن برملا ہارس ٹریدنگ کا اعتراف کر رہی ہے ، الیکشن کمیشن نوٹس لے ،پیپلزپارٹی جمہوریت کی علمبردار بن کر جمہوریت کو نقصان پہنچارہی ہے، ضمیر بچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔ اپنے بیا ن میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں الیکشن کمیشن سے مودبانہ عرض کروں گا کہ اس کا نوٹس لے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر منتخب نمائندے کو ووٹرز کا احساس ہوتا ہے، ضمیر بچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ ہر منتخب نمائندہ محترم ہے وہ لاکھوں لوگوں کی نمایندگی کرتا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت کی علمبردار بن کر جمہوریت کو نقصان پہنچارہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن کا نہ جھنڈا ایک، نہ نظریہ اور نہ ایجنڈا ایک ہے، اپوزیشن کا یک نکاتی ایجنڈا، صرف وزیراعظم عمران خان کو ہٹانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جتنا نقصان جمہوریت کو آج ہورہاہے تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، میری نظرمیں چودھری برادران بڑے وضع دار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ مناسب وقت پر، درست فیصلہ کریں گے،

مزید پڑھیں:  مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبورٹ زائرین کی رہنمائی کرینگے

ابھی دیکھنا ہے کہ عدم اعتماد کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم اپنے اتحادیوں سمیت سب سے ملاقاتیں کررہے ہیں،ایم کیو ایم ہمارے محترم اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے ساڑھے تین سال سے وہ ہمارا بھرپور ساتھ دیتے آ رہے ہیں ، میں ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ مسلسل پندرہ سال سے جو سلوک پیپلز پارٹی کر رہی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، بلاول ابھی بچہ ہے اور ناسمجھ ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی کاوشوں سے 15مارچ اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن مقرر ہوا، اقوام متحدہ نے اوآئی سی کی طرف سے بھیجی گئی پاکستان کی قرارداد منظور کی۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیر اعظم عمران خان صاحب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں ہمارے مستقل مندوب ایمبیسڈر منیر اکرم اور وزارتِ خارجہ کی کاوشوں کو سراہا، اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن مقررہونے پر پوری قوم کو مبارک بادپیش کرتاہوں۔